Sep ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۲ Asia/Tehran
  • امام خمینی امام بارگاہ میں سید الشہداء کی مجلس - تصاویر

تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی میں سالار سید الشہداء حضرت امام حسین اور ان کے 72 با وفا ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی ۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی کربلائے معلی میں عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے خطاب کیا اور جناب اسلامی فر، ارضی اور بنی فاطمہ نے سید اشہداء کے مصائب کے  بیان کئے اور نوحہ خوانی کی۔

ٹیگس

کمنٹس