Mar ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ولادت باسعادت حضرت شہزادہ علی اصغر علیہ السلام

آپ کو علی اصغر، طفل صغیر، شیر خوار، شش ماہہ، باب الحوائج، طفل رضیع کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے

دس رجب المرجب حضرت علی اصغر علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔ حضرت عبداللہ رضیع یا علی اصغر سید الشہداء حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کے فرزند کا نام ہے۔ آپ کی والدہ حضرت رباب سلام اللہ علیہا امرالقیس کی دختر تھیں۔ آپ ساٹھ ہجری قمری کو اس دنیا میں تشریف لائے۔

آپ کو علی اصغر، طفل صغیر، شیر خوار، شش ماہہ، باب الحوائج، طفل رضیع کے ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔۔

حضرت علی اصغر علیہ السلام کربلا کے ایک درخشاں چہرے، مظلومیت کی سب سے مظلوم سند اور شہادت کا معتبر ترین زاویہ ہیں۔ تاریخ نے آپ سے زیادہ مظلوم شہادت کسی کی بھی نہیں دیکھی۔

آپ کو عاشور کے دن آپ کے والد گرامی کی آغوش میں حرملہ نے اس وقت تیر مارا جب وہ آپ کی تشنگی بجھانے کے لئے پانی کا تقاضہ کر رہے تھے۔ امام عالی مقام نے آپ کے معصوم سے جسد کو خیمہ گاہ کے نزدیک قبر کھود کر سپرد خاک کردیا۔

زیارت ناحیہ میں آپ کے لئے آیا ہے ۔السلام علي عبدالله بن‏الحسين، الطفل الرضيع، المرمي الصريع، المشحط دما، المصعد دمه في السماء، المذبوح ‏بالسهم في حجر ابيه، لعن الله راميه حرملة بن کاهل الاسدي‏۔

اسی طرح روزعاشورہ کی ایک زیارت میں ذکر ہوا ہے ۔و علي ولدک علي الاصغر الذي فجعت به‏۔ 

 

 

ٹیگس