Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • فجر فلم فیسٹول میں ایک سو سے زائد غیر ملکی فلمیں شامل

عالمی فجر فلم فیسٹول میں اٹھاون ملکوں کی ایک سو سے زائد فلمیں شامل ہیں۔

ایران میں منعقد ہونے والے پینتسویں عالمی فجر فلم فیسٹول کی میڈیا کمیٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق فیسٹول میں شرکت کے لیے سب سے زیاد فلمیں فرانس سے موصول ہوئی ہیں۔ بیان کے مطابق فرانس کی سترہ جبکہ پینتیس ایرانی بھی فلمیں بھی فیسٹول میں شامل کی جارہی ہیں۔ بیان میں آیا ہے کہ ایران اور فرانس کے بعد اسپین، روس، جرمنی، جاپان، جنوبی کوریا اور ترکی سے چھے چھے فلمیں فیسٹول میں شامل ہوں گی۔ چین، لتھوانیا، پولینڈ سے چار چار، جمہوریہ چیک سے تین، مصر، اسٹونیا، ارجنٹائن، بلغاریہ، میانمار، ہانگ کانگ، ہندوستان، اٹلی، قزاقستان، میکسیکو، رومانیہ، سوئیڈن، سوئیزرلینڈ اور برطانیہ سے دو دو فلمیں اس سال فیسٹول کا حصہ بنیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ پینتیسواں فجر فلم فیسٹول اکیس اپریل سے تہران میں شروع ہوگا اور اٹھائیس اپریل تک جاری رہے گا۔