May ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • فضاٸل و اعمال شب قدر

احادیث کی روشنی میں 23ویں رمضان المبار کی فضیلتیں پیش خدمت ہے۔

1-  احیاٸے شبِ قدر

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
کہ 23 ویں شبِ قدر کو اگر کوٸی بخار میں مبتلا ہو تو اُسے مسجد میں لے جایا جاٸے اور رات بھر مسجد میں عبادت کرتا رہے۔

2-  23 ویں شبِ قدر کی فضیلت

حضرت امام امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو شخص بھی ماہ رمضان میں شبِ قدر میں راتوں کو جاگ کر عبادتِ الہی میں گزارے گا اور 23 شبِ ماہ رمضان میں ایک سو رکعت نماز پڑھیگا (بشرطِ صحتِ اعمال) تو اللہ تعالی اسکی زندگی میں اضافہ فرما دیگا اور دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھیگا اور موت کی تکليف سے آرام دیگا۔
منکرونکیر سے قبر میں نجات دیگا اور قیامت میں وہ اپنی قبر سے اس حالت میں آٸیگا کہ اسکے چہرے سے نور ساطع ہورہا ہوگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اسکے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جاٸیگا۔

3-  بدقسمت شخص

جناب السیدہ فاطمةالزھرا سلام اللہ علیھا 23 شبِ قدر کی فضیلت میں
 فرماتی ہیں:
بدقسمت ہے وہ شخص جو آج کی رات خیرونیکی سے محروم رہ جاٸے۔

4-  توجہ شبِ قدر

پیغمبر خداﷺ نے فرمایا ہے:
شبِ قدر 21 اور 23 ماہ رمضان ہے۔ لوگ سویا نہ کریں۔ غفلت نہ برتیں کیونکہ یہ دونوں راتیں شبِ قدر ہیں۔

5-  23 ویں شبِ قدر کے اعمال

روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ 

اس رات کی فضیلت 19 اور 21 ویں شبِ قدر سے زیادہ ہے۔
اس رات حکمتِ خدا کے مطابق کاٸنات کے تمام امور مقدر ہوتے ہیں۔

-  غسل

غسل کریں۔
یہ غسل غروب آفتاب کے نزدیک کیا جاٸے تاکہ نماز مغرب اسی غسل کیساتھ پڑھی جاٸے۔
-  ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں ہر رات غسل کرنا مستحب ہے۔
-  پیغمبر اسلام ﷺ ان دس راتوں میں ہر رات غسل فرماتے تھے۔

-  گناہوں سے آزادی

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فرماتے ہیں:
جو شخص بھی شبِ قدر میں غسل کرتا ہے اور طلوعِ فجر تک جاگ کر عبادت کرتا رہتا ہے تو اسکے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔

-  آخری عشرہ کی دعا

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں ہر رات یہ دعا کرتے تھے:

تیری ذات کریم کی پناہ لیتا ہوں اس سے کہ جب ماہ رمضان اختتام پذیر ہو، جب میری اس رات کی فجر طلوع کرے تو میرے ذمے کوٸی ایسا گناہ ہو جسمیں تیری گرفت میں آسکوں

-  نمازِ شبِ قدر

پیغمبر اسلام ﷺ فرماتے ہیں:
اگر کوٸی یہ عمل کریگا کہ ابھی وہ اپنی جگہ سے اُٹھے گا نہیں کہ اللہ تعالی اسکے اور اسکے والدین کے گناہ معاف کر دیگا۔
-  2 رکعت نماز ہے۔
-  دو رکعت نماز شبِ قدر پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربَةً اِلَی اللّٰہ۔
-  ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 7 مرتبہ سورہ توحید پڑھیں۔
- بعد نماز 70 مرتبہ کہیں:

أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَاَتُوبُ اِلَیہِ

-  قرآن کا عمل

قرآن مجید کو کھول کر اپنے سامنے رکھیں اور کہیں:

اے معبود! بےشک سوال کرتا ہوں بواسطہ تیری نازل کردہ کتاب کے اور جو کچھ اسمیں ہے اور اسمیں تیرا بزرگ تر نام ہے اور تیرے دیگر اچھے اچھے نام بھی ہیں اور وہ جو خوف و امید دلاتا ہے سوالی ہوں کہ مجھے ان میں قرار دے جنکو تو نے آگ سے آزاد کردیا

اسکے بعد جو حاجت ہو طلب کریں۔

-  پھر قرآن مجید کو اپنے سر پر رکھیں اور کہیں:

اے معبود! بواسطہ اس قرآن کے اور بواسطہ اسکے جسے تو نے اسکے ساتھ بھیجا اور بواسطہ ان مومنین کے جنکی تو نے اسمیں مدح کی ہے اور ان پر تیرے حق کا واسطہ پس کوٸی نہیں جانتا تیرے حق کو تجھ سے بڑھ کر

-  دس مرتبہ کہیں
بِکَ یَأ اَللّٰہُ
-  دس مرتبہ کہیں
بِمُحَمَّدٍ ﷺ
-  دس مرتبہ
بِعَلِیٍ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِفَاطِمَةَ سلام اللہ علیھا
-  دس مرتبہ
بِا لحَسَنِ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِالحُسَینِ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِعَلِیّ ِبنِ الحُسَینِ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِمُحَمَّدِبنِ عَلِیٍ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِجَعفَرِبنِ مُحَمَّدٍ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِمُوسَی بنِ جَعفَرٍ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِعَلِیّ ِبنِ مُوسیٰ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِمُحَمَّدِبنِ عَلِیٍ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِعَلِیّ ِبنِ مُحَمَّدٍ علیہ السلام
-  دس مرتبہ
بِالحَسَنِ بنِ عَلِیٍ علیہ السلام
-  پھر کھڑے ہو کر 10 مرتبہ کہیں۔
بِالحُجَّةِ القاٸم علیہ السلام

اس کے بعد اللہ تعالی سے اپنی حاجت طلب کریں۔

-  زیارت امام حسین علیہ السلام

مولا امام حسین علیہ السلام کی زیارت پڑھیں۔ 
شبِ قدر میں ساتویں آسمان پر عرش کے نزدیک ایک منادی ندا دیتا ہے کہ اللہ تعالی نے ہر اُس شخص کے گناہ معاف کر دیٸے جو زیارت امام حسین علیہ السلام کیلٸے آیا ہے۔
- زیارت کھلے آسمان کے نیچے پڑھیں۔
-  آستین الٹے گریبان چاک
-  زیارت پڑھتے وقت مظلومانہ انداز اپنانے کی کوشش کریں۔
-  نیت کرتا / کرتی ہوں زیارت امام حسین علیہ السلام اپنی طرف سے، اپنے والدین ، بہن بھاٸی، رشتہداروں، دوستوں، مرحومین کیطرف سے قربةًالی اللہ۔
-  زیارت سے فارغ ہوکر دو رکعت نماز مثل نماز فجر کیطرح پڑھیں۔
-  دو رکعت نماز براٸے زیارت امام حسین علیہ السلام پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربَةً اِلَی اللٰہ۔

-  سو رکعت نماز پڑھیں۔
ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھیں۔

-  اگر کسی کی قضا نمازیں ہیں تو وہ چھ دن کی اپنی قضا نمازیں پڑھے۔

-  دعاٸے جوشنِ کبیر و صغیر پڑھیں۔

-  سو مرتبہ
أَسْتَغْفِرُ اللّٰه رَبِّی وَاَتُوبُ اِلَیہِ
پڑھیں۔

-  سو مرتبہ کہیں (کم سے کم)
اَللّٰھُمَّ العَن قَتَلَةَ اَمِیرِالمُٶمِنِین

-  دعاٸے کمیل، حدیث کسا پڑھیں۔
-  سورہ عنکبوت و سورہ روم پڑھیں۔
مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
ربِ کعبہ کی قسم اس رات ان دو سورتوں کا پڑھنیوالا اہلِ جنت میں سے ہے۔

-  سورہ حٰم و سورہ دخان پڑھیں۔

-  ایک ہزار مرتبہ سورہ قدر پڑھیں۔

-  دعاٸے امام زمانہ علیہ السلام زیادہ سے زیادہ پڑھیں۔

- دعاٸے مکارم الاخلاق اور دعاٸے توبہ پڑھیں۔

-  یہ دعا پڑھیں:

-  اے جو ظاہر ہوکر بھی باطن میں ہے
-  اے جو باطن ہوکر بھی ظاہر میں ہے
-  اے وہ باطن جو پوشیدہ نہیں
-  اے وہ ظاہر جو نظر نہیں آتا
-  اے وہ وصف کیا گیا کہ توصیف جسکی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتی
-  اے وہ کہ جسکی کوٸی حد مقرر نہیں کی جاسکتی
- اے وہ غاٸب جو نابود نہیں ہوتا
-  اے وہ حاضر جو دکھاٸی نہیں دیتا جسے ڈھونڈنے والا پا لیتا ہے۔
-  اے وہ کہ جسکے وجود سے خالی نہیں ہے آسمان و زمین اور جو کچھ انکے درميان ہے
-  اے وہ کہ جھپکتی آنکھ جسکی کیفیت نہیں پاتی
-  اے وہ کہ نہ کوٸی جگہ ہے جہاں ساکن ہو نہ کوٸی سمت ہے کہ جدھر نہ ہو
-  اے وہ جو نور کو روشن کرنیوالا ہے
-  اے پالنے والوں کو پالنے والا
- اے وہ جو تمام امور پر حاوی ہے
-  پاک ہے وہ اللہ تعالی جسکی مانند کوٸی چیز نہیں اور سننے والا دیکھنے والا ہے
-  پاک ہے اللہ تعالی ایسا کہ اسکی سوا کوٸی ایسا نہیں۔

-  دُعا عافیت طلب کرنا

اس رات میں بہترین عمل یہ ہے کہ:

-  اپنی بخشش کی دعا کریں۔
-  اپنے والدین کیلٸے دعا کریں۔
-  اپنے اقربا کیلٸے دعا کریں۔
-  زندہ و مردہ مومنین کیلٸے دعا کریں۔
-  دنیا و آخرت کے مطلب کیلٸے دعا مانگیں۔
-  جس قدر ممکن ہو محمدﷺ و آلِ محمد علیھم السلام پر درود بھیجیں۔

-  کسی نے پیغمبر اکرم ﷺ سے عرض کیا:
یارسولﷺ !
اگر مجھے شبِ قدر کا موقع ملے تو میں اللہ تعالی سے کیا طلب کروں؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
اللہ تعالی سے صحت و عافیت مانگو۔

6 -  22 ویں دن کی دعا

اے معبود!
-  آج کے دن میرے لیے اپنے فضل و کرامت کے دروازے کھول دے،
-  اور اسمیں مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرما،
-  اور اس دن مجھے اپنی رضاٶں کے ذرائع اختیار کرنیکی توفيق دے،
-  اور مجھے مرکز بہشت میں سکونت عنایت فرما،
اے بےقرار لوگوں کی دعاٶں کو قبول کرنیوالے۔

-  پیغمبر اسلامﷺ فرماتے ہیں:
جو یہ دعا پڑھیگا اللہ تعالی منکرونکیر اور سکرات موت کے مسلہ کو اس پر آسان کر دیگا اور اسکو اللہ تعالی ثابت قدم رکھے گا۔

7 -  23 ویں رات کی نماز

امام المکملین مولا علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
اس نماز کو پڑھنیوالے کیلٸے اللہ تعالی آسمان کے دروازے کھول دیگا۔
-  8 رکعت نماز ہے۔
-  دو دو رکعت کرکے پڑھنی ہے۔
-  ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

بحوالہ ۔
تہذیب الاسلام۔
دعاٸم الاسلام۔
البدالامین والدرع الحصین۔
زادالمعاد۔
ہدیةالزاٸر۔
عرفان روزہ۔
زادالعباد۔
مفاتیح الجنان۔

ٹیگس