Jun ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  •  تہران میں بین الاقوامی ایران ہیلتھ نمائش کا آغاز

بائیسویں بین الاقوامی ایران ہیلتھ نمائش آج سے تہران میں شروع ہوگئی ہے۔

میڈیکل آلات اور دواسازی سے متعلق اس بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ایران کے وزیر صحت نے کیا ہے۔ ایران ہیلتھ میں پندرہ ممالک کی میڈیکل آلات بنانے والی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ جبکہ ملکی کمپنیوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں بیس فی صد اضافہ ہوا ہے۔
ایران ہیلتھ میڈیکل آلات اور طبی وسائل کے حوالے سے اہم ایونٹ ہے اس نمائش کے انعقاد سے پابندیوں کے اس دور میں ایران کی ایکسپورٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ایران کی میڈیکل آلات تیار کرنے والوں کی انجمن کے سربراہ مجید روحی نے بتایا ہے کہ ملک کے بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکار اسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹوں کو نمائش میں شرکت ک دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت پوری کرسکیں۔
ایران ہیلتھ نمائش نو سے بارہ جون تک تہران انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں جاری رہے گی۔

 

ٹیگس