ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین 5 ورزشیں
ہڈیوں کی کمزوری کا سامنا کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے اور اس حوالے سے وٹامنز یا منرلز کی کمی یا طرز زندگی کے انتخاب اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سحرنیوز/صحت: ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کا حجم گھٹنے لگتا ہے، خاص طور پر خواتین میں یہ بہت عام مسئلہ ہوتا ہے۔
ہڈیوں کے حجم یا کثافت سے مراد یہ ہوتا ہے کہ ہڈیوں میں کیلشیئم اور دیگر منرلز کی مقدار کتنی ہے۔
اگر ہڈیوں میں منرلز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان کی کثافت زیادہ ہے یا یوں کہہ لیں کہ زیادہ مضبوط ہیں۔
کثافت میں کمی سے ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسے مرض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تو ایسی جسمانی سرگرمیوں کے بارے میں جانیں جو ہڈیوں کی کثافت یا حجم کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
چہل قدمی
چہل قدمی ایسی جسمانی سرگرمی ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔
البتہ چہل قدمی کا انداز اس فائدے میں کمی یا اضافے کا باعث بنتا ہے، یعنی تیز رفتاری سے چلنے سے ہڈیوں کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر ہفتے کم از کم 3 دن تک روزانہ 30 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے ہڈیوں کے حجم میں کمی سے بچنے میں مدد ملتی ہے اور ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
وزن اٹھانے والی ورزشیں
ان ورزشوں کو معمول بنانے سے مسلز اور ہڈیوں پر تناؤ بڑھتا ہے اور انہیں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔
اس کے نتیجے میں ہڈیاں زیادہ تیزی سے مضبوط ہوتی ہیں جبکہ ان کی کثافت بہتر ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہفتے میں 2 بار مسلز مضبوط بنانے والی ورزشیں کرنے سے ہڈیوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
باڈی ویٹ ورزشیں
پش اپ اور پل اپ جیسی ورزشیں باڈی ویٹ ورزشوں کا حصہ ہیں۔
اسی طرح یوگا اور Pilates بھی اس حوالے سے مفید ثابت ہوتی ہیں۔
توازن کی تربیت
جسمانی توازن کو بہتر بنانے والی ورزشیں ہڈیوں کی کثافت میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔
تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ ایسی ورزشوں کو معمول بنانے سے گرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور معیار زندگی بہتر ہوتا ہے۔
کسی غیر متوازن سطح پر چہل قدمی اور پیچھے کی جانب چلنا اس طرح کی ورزشوں کا حصہ ہے۔