Jun ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • اصفہان میں سیاحت اور دستکاری کی بین الاقوامی نمائش

ایران کے شہر اصفہان میں سیاحت اور دستکاری کی صنعت کی بین الاقوامی نمائش میں دنیا کے سولہ ملکوں کے پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

ایران کے صوبہ اصفہان کی دستکاری کی صنعت اور سیاحت کی گیارہویں بین الاقوامی نمائش بدھ کو اصفہان شہر میں شروع ہو رہی ہے جس میں دنیا کے سولہ ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے- صوبہ اصفہان ادارہ ثقافتی میراث و سیاحت و دستکاری کے ڈائریکٹر جنرل فریدون اللہ یاری نے کہا کہ اب تک ساٹھ غیر ملکی مہمانوں نے اس نمائش میں شرکت کے لئے اپنی آمد کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی نمائش میں اسپین، چین، ملائیشیا، کویت، پاکستان، کیوبا، ازبکستان، انڈونیشیا، عراق، روس، ہنگری، آسٹریا، ترکی، جرمنی، سوئیزرلینڈ اور افغانستان کے مندوبین شرکت کر رہے ہیں- صوبہ اصفہان، دستکاری کی صنعت کے میدان میں انتہائی سرگرم صوبہ ہے اور اس کی دستکاری کی صنعتیں پوری دنیا میں مشہور ہیں- اس صوبے میں بائیس ہزار سے زائد تاریخی فن پارے اور عمارتیں موجود ہیں جو سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہوتی ہیں-

ٹیگس