Feb ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
  • فاتح کھلاڑیوں کو صدر مملکت کی مبارک باد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکہ میں تیراندازی کے عالمی مقابلوں میں تمغے حاصل کرنےوالے ایرانی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لاس وگاس دوہزار سترہ کے تیراندازی کے عالمی  مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایرانی تیرانداز پریسا روحانیان اوردیگر تمغے حاصل کرنےوالے تین دیگر تیراندازوں کو مبارک باد دی- ایرانی تیراندازوں نے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایک گولڈ میڈل ، دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیا - ریکری تیراندازی کے مقابلے میں لڑکیوں میں سوگند رحمانی نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا جبکہ لڑکوں میں رضا شعبانی نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا - تیراندازی کا عالمی کپ امریکہ کے شہر لاس وگاس میں ہورہا ہے جو دس فروری سے شروع ہوا ہے اورپیر کو بھی جاری ہے -

 

ٹیگس