اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے پر فلسطینی گروہوں کا مبارکبادی کا پیغام
Apr ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
فلسطین کی تحریک مجاہدین اور مزاحمتی کمیٹیوں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر نسل کش اسرائيلی حکومت کے حملے کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے طاقتور میزائل اور ڈرون حملے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دمشق میں صیہونیوں کے جرائم پر ایران کا ردعمل نئی حقیقت اور شاندار تاریخی لمحات کی علامت ہے کہ جس کا سرچشمہ الاقصی طوفان کی لڑائی تھی۔
فلسطین کی تحریک مجاہدین نے بھی ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ الاقصی طوفان آپریشن ملت اسلامیہ کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے اور صہیونی امریکی تسلط سے اسلامی اقوام کی آزادی کی نوید ہے۔