Mar ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • سیزم کے ایشیائی رکن ملکوں کے تہران اجلاس کا اختتام

ایشیا میں انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایشیائی ملکوں کی ہمدلی سے کھیلوں کے ذریعے امن و دوستی پر مبنی سیزم کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

ایران کی مسلح افواج کی جسمانی تربیتی امور کے سربراہ نیز ایشیا میں انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کے چیئرمین مہر علی باران چشمہ نے سیزم کے ایشیائی رکن ملکوں کے تہران اجلاس کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اس اجلاس میں ایشیائی ملکوں کے فوجیوں کے درمیان کھیلوں کے فروغ اور اس سلسلے میں منصوبہ بندی جیسے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

سیزم کے ایشیائی رکن ملکوں کا یہ اجلاس قطر، عمان، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، چین، جاپان، پاکستان، عراق، شام، انڈونیشیا، سری لنکا، اور ویتنام کے نمائندوں کی شرکت سے تیرہ مارچ کو تہران میں شروع ہو ا تھا۔

یہ کونسل، اٹھارہ فروری انّیس سو اڑتالیس کو فرانس کے شہر نیس میں قائم ہوئی تھی جس کا مقصد کھیلوں اور فوجی مہارت میں بندھن قائم کرنا ہے۔

ٹیگس