Jul ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
  • فیفا فٹبال ورلڈ کپ: سوئیڈن اورانگلینڈ کوارٹر فائنل میں

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سوئیڈن نے سوئٹزر لینڈ کو اور انگلینڈ نے کولمبیا کوشکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

روس میں جاری 21ویں عالمی فٹبال کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ہاٹ فیورٹ سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، فیصلہ کن گول کھیل کے 66ویں منٹ میں فورسبرگ نے کیا اور اب اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔

فٹبال ورلڈ کپ2018ء کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نےکولمبیا کو چار۔ تین سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا، جس میں کولمبیا کو چار، تین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا، میچ کے 57ویں منٹ میں انگلینڈ کے کیپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر گول کرکے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلائی، جسے کولمبیا کے یری مینا نے آخری لمحات میں گول کرکے برابر کردیا۔

ٹیگس