Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایشین کپ میں ایرانی فٹبال ٹیم کی شاندار کامیابی پر فیفا کی مبارکباد

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشین کپ2019 میں ایرانی فٹبال ٹیم نے یمن کو شکست دی۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 17 ویں ایشیائی کپ مقابلوں میں ایران کی فٹبال ٹیم نے اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےاپنے پہلے میچ میں یمن کی ٹیم کو 5-0 سےشکست دے دی۔

واضح رہے کہ امارات میں ہونے والے 17ویں ایشیائی کپ میں ایران، عراق، ویت نام اور یمن کی ٹیمیں ایک گروپ میں ہیں یہ ایونٹ جو 5 جنوری سے شروع ہوا یکم فروری تک متحدہ عرب امارات میں جاری رہےگا۔

ایرانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر فیفا نے ایرانی ٹیم کی تعریف و تمجید کی۔

ٹیگس