Feb ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • فجرعالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ایران پہلے نمبر پر

ایران نے صوبہ رشت میں منعقدہ پانچویں فجرعالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے مجموعی طور پر 10 مختلف تمغے جیت کر 446 پوانٹس کیساتھ ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلوں میں شریک عراق کی ٹیم 245 پوانٹس کیساتھ دوسری جبکہ اینڈونیشیا کی ٹیم نے 241 پوانٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 واضح رہے کہ پانچویں فجر عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت آرمینیا، بنگلہ دیش، بوسنیا ہرزیگوینا، بلغاریہ، کیمرون، انڈونیشیا، عراق، اردن، کرغیزستان، منگولیا، ناروے اور ترکی کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ فجرعالمی ویٹ لفٹنگ مقابلے 2020 المپک کے کوالیفای مقابلے بھی ہیں۔

 

ٹیگس