پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کربلا میں حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباسؑ کے روضوں پر حاضری دی
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ عراق کے چوتھے دن کربلائے معلیٰ میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس علیہما السلام کے روضوں پر حاضری دی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور ان کے ہمراہ عراق کے دورے پر جانے والے پاکستانی وفد کے اراکین نے مقدس شہر کربلائے معلیٰ میں روضہ ہای مبارک کی زیارت کے علاوہ اس بارگاہ نورانی میں نماز پڑھی اور روضہ ہائے مبارک کے متولی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات بھی کی۔
صدر زرداری نے دونوں روضوں پر امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر کربلا صوبے کے گورنر ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ تھے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
پاکستان کے صدر نے حضرت امام حسینؑ کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی تعلیمات حق، عدل اور انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں۔