Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آسام کے ضلع کاربی آنگلونگ میں پُرتشدد مظاہرے، 2 افراد ہلاک، 38 پولیس اہلکار زخمی

ہندوستان کی ریاست آسام کے مغربی کاربی آنگلونگ ضلع کے کھیرونی علاقے میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران منگل کو دو افراد ہلاک ہوگئے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے حالات پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود کاربی آنگلونگ میں تیسرے دن بھی کشیدگی برقرار رہی۔ منگل کو پُرتشدد مظاہروں میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس میں کم از کم 38 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

ڈونگ کاموکا میں کاربی آنگلونگ کے چیف ایگزیکٹیو ممبر اور سینئر بی جے پی لیڈر تلیرام رونگھانگ کے گھر کو پیر کو آگ لگا دی گئی تھی۔

ڈی جی پی ہرمیت سنگھ نے کہا کہ، "حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ہم کل سے دونوں فریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ کل حالات پرسکون ہوئے لیکن دونوں طرف سے حملوں میں ہمارے 38 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے"۔ انھوں نے کہا کہ، ایک آئی پی ایس افسر بھی زخمی ہوا ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ

 

ادھر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے منگل کی رات سوشل میڈیا پر بتایا کہ بدھ کو پہاڑی ضلع میں حالات پر قابو پانے کے لیے مزید سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ وہ مغربی کاربی آنگلونگ میں پرتشدد مظاہروں کے دوران دو لوگوں کی ہلاکت کے بعد صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے کہا کہ "میں مغربی کاربی آنگلونگ میں صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ بدامنی کے دوران دو لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔" ہم حالات کو معمول پر لانے اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کے لیے تمام متعلقہ افراد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ "میری دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ حکومت تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہوگی اور تمام ضروری مدد فراہم کرے گی۔"

 

ٹیگس