Feb ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایران کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان کبڈی فیڈریشن اور حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں شرکت کے لیے ایران کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران، جرمنی اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں جن کا اسپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا جب کہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں آج ہفتے کو لاہور پہنچیں گی۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء میں دنیا بھر کی 10 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی اور پرزور مقابلے ہوں گے۔

 واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے 14 مقابلے پنجاب اسٹیڈیم لاہور، 8 مقابلے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد جب کہ 2 مقابلے ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں ہوں گے، کبڈی ورلڈ کپ 9 سے 16 فروری تک منعقد ہوگا، 9 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

ٹیگس