پاکستان کے وزیر اعظم شرم الشیخ اجلاس میں شرکت کے لئے مصر روانہ ہوگئے
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر وزیراعظم شرم الشیخ امن اجلاس میں شرکت کے لئے مصر روانہ ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر الفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر مصر گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس اور غاصب اسرائيل اور تحریک حماس کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔
ارنا کے مطابق اس سے پہلے اسلام آباد میں وزیر اعظم سیکریٹریئٹ نے بتایا تھا کہ میاں شہباز شریف کو شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ اور مصر کے صدور کی جانب سے دعوت نامہ مل گیا ہے اور وہ پیر کو اس کانفرنس میں شرکت کے لئے مصر جارہے ہیں۔
اس رپوررٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم سیکریٹریئٹ نے غزہ کے بارے میں شرم الشیخ امن کانفرنس کے تعلق سے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ کوششیں ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل کے لئے معتبر سیاسی عمل پر منتج ہوں گی ۔