Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے میچ میں ایران نے سیرالیون کو شکست دی

کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے پہلے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو جبکہ دوسرے میچ میں ایران نے سیر الیون کو شکست دے دی۔

لاہور کے پنجاب فٹبال اسٹیڈیم میں کبڈی کے عالمی میلے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تھے۔ جس کے بعد باقاعدہ کبڈی کے ورلڈکپ کا آغاز کر دیا گیا۔

کبڈی کے  پہلے روز کےدوسرے میچ میں ایران نے سیر الیون کے 19 پوائنٹس کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

جبکہ کبڈی کا پہلا میچ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان ہوا جس میں پاکستان کی ٹیم نے 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔

ٹیگس