Jan ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کو مسافر بردار طیارے فروخت کئے جانے کی اجازت

امریکی صدر باراک اوباما نے ایک خط لکھ کر ایران کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اخبار یو ایس اے ٹو ڈے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صدر اوباما نے جمعے کو ایک خط لکھ کر امریکی وزارت خارجہ کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ آئی اے ای اے کے ذریعے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی تصدیق اور اس پر عمل درآمد کے ساتھ ہی ایران کو مسافر طیارے اور اس کے پرزے فروخت کرسکے۔

امریکی صدر کے قومی سلامتی کے امور کے نائب مشیر بن روڈس نے بلومبرگ نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے تقریبا سبھی وعدوں کو پورا کر دیا ہے اور اب ایسی کوئی بھی چیز باقی نہیں ہے جو بحث کے قابل ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کی طرف سے ایران کے ذریعے وعدوں پر عمل درآمد کی تصدیق کا مطلب ہے کہ اسی دن سے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہو جائے۔

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے گذشتہ برس چودہ جولائی کو ویانا میں ایٹمی معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

اس سمجھوتے کے مطابق ایران اپنے یورینیم کی افزودگی جاری رکھ سکے گا جبکہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کچھ بندشوں کے عوض اس پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

ٹیگس