Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے ایکبار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا

شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

کیوڈو خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے جمعرات کی صبح موسودان بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا جو ناکام رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق موسودان میزائل درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والا ہے۔

جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل چند سیکنڈ کے بعد ہی نیچے گر گیا۔ شمالی کوریا نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ پیونگ یانگ کی طرف سے پانچویں ایٹمی تجربے کی انجام دہی کے بارے میں سئول کے انتباہ کو نظر انداز کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ ایک ایٹمی تجربے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے ایک اور ایٹمی تجربے سے شمال مشرقی ایشیا کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

ٹیگس