May ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اور جنوبی کوریا کی دو طویل مشترکہ فوجی مشقیں دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد ہفتے کے روز ختم ہو گئیں۔
    امریکہ اور جنوبی کوریا کی دو طویل مشترکہ فوجی مشقیں دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد ہفتے کے روز ختم ہو گئیں۔

شمالی کوریا نے پانمونجوم گاؤں میں کنٹرول لائن پر امریکہ کے اشتعال انگیز اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے صوبہ شمالی ہوانگ ہائے کے گاؤں پانمونجوم میں کنٹرول لائن پر موجود امریکی فوجیوں کے اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ شمالی کوریا کے فوجی چھوٹے سے چھوٹے حملے کا دندان شکن جواب دیں گے۔

شمالی کوریا کے حکام نے پانمونجوم گاؤں میں امریکی فوجیوں کے اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس قسم کے اقدامات کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی ہفتے کے روز امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے خاتمے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھیں جزیرہ نمائے کوریا کی تاریخ میں شدید ترین فوجی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام نے خطے کو ایک ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کی دو طویل مشترکہ فوجی مشقیں دو ماہ تک جاری رہنے کے بعد ہفتے کے روز ختم ہو گئیں جن میں تین لاکھ پندرہ ہزار سے زائد فوجیوں نے حصہ لیا۔

ٹیگس