Jun ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • وینزویلا میں بیرونی مداخلت کے خلاف مظاہرے

وینز ویلا کے عوام نے اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں بیرنی مداخلت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے ہیں۔

ملک بھر سے جمع ہونے والے ہزاروں محنت کشوں، خواتین اور نوجوانوں نے ، دارالحکومت کراکاس کے مختلف علاقوں سے ، بولیوار اسکوائر کی جانب مارچ کیا اور اپنے ملک کی سوشلسٹ حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت خاص طور سے امریکہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب لاتینی امریکہ کے ملکوں کی تنظیم نے ہوانا اجلاس کے دوران وینزویلا کی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ لاتینی امریکہ کے ملکوں کے اتحاد نے وینزویلا کی اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرے ۔

قابل ذکر ہے کہ صدر نکولس میدور کے اقتدار میں آنے کے بعد سے وینزویلا کی حکومت کو اپوزیشن کے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ حمکران سوشلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں امریکہ کی ایما پر حکومت کے لیے مشکلات کھڑی کر رہی ہیں۔

ٹیگس