Nov ۱۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • یورپی کمیشن کے صدر: ہمیں ٹرمپ کے ساتھ دو سال ضائع کرنا ہوں گے جب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کر کے اسے جان نہ لیں۔
    یورپی کمیشن کے صدر: ہمیں ٹرمپ کے ساتھ دو سال ضائع کرنا ہوں گے جب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کر کے اسے جان نہ لیں۔

یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے سے یورپ و امریکہ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

یورپی کمیشن کے صدر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب سے یورپ اور امریکہ کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ لگسمبرگ میں خطاب کرتے ہوئے جین کلاڈ ینکر کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹرمپ کو یہ بتانا ہو گا کہ یورپ کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے۔ ان کی بنیاد اور ڈھانچے کے لحاظ سے بین البراعظمی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر امریکی یورپ پر زیادہ توجہ نہیں دیتے،جہاں تک ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے ان کے خیال میں بیلجیئم ہمارے براعظم میں موجود کوئی دیہات ہو گا، ہمیں ٹرمپ کے ساتھ دو سال ضائع کرنا ہوں گے جب تک کہ وہ دنیا کا دورہ کر کے اسے جان نہ لیں۔

ٹیگس