Mar ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور پاکستان پرسفری پابندی کا مطالبہ

امریکہ کے رکن کانگریس نے پاکستان اور سعودی عرب کو بھی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے سینئرری پبلکن رکن مین پیٹرکنگ نے نیویارک میں اپنے حلقہ انتخاب کے شہریوں سے خطاب میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کو ان ممالک کی فہرست میں شامل شامل کیا جائے، جن پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت سفری پابندی عائد کی ہے۔

مین پیٹر کنگ نے کہا کہ پاکستانی اپنے نام اور شناخت تبدیل کر کے امریکی امیگریشن اور ویزا بھی حاصل کر لیتے ہیں اس لئے امریکا میں دہشت گردوں  کے ممکنہ داخلے کے لئے بھی یہ اقدام ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز نیا فرمان جاری کیا جس کے تحت چھے مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سے پہلے بعض اسلامی ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے سے متعلق امریکی صدر کے احکامات کو ملک کی وفاقی عدالت نے معطل کر دیا تھا۔

ٹیگس