Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکہ: نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک ہلاک 14 زخمی

امریکہ میں نائٹ کلب میں ہونے والی فائرنگ کے بعد سیکورٹی سخت کر دی گئی۔

 امریکی ریاست اوہایو کے شہر سن سنیٹی کے کیمیونائٹ کلب میں ہوئی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور کم سے کم 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت نائٹ کلب میں سیکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی کےعنصر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ٹیگس