Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی امریکہ کو دھمکی

شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریا نے امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ کا کہنا ہے کہ ہم ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں اور امریکا کو اپنی فوجی طاقت دکھانے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد جزیرہ نمائے کوریا میں امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا تھا کہ آسٹریلیا کی طرف جانے والے کارل ونسن نامی بحری بیڑے کا رخ جزیرہ نمائے کوریا کی جانب موڑ دیا جائے۔

ٹیگس