Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کے جنگی بجٹ میں بے پناہ اضافہ

سوئیڈن کے سپری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کا فوجی بجٹ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سپری کے مطابق، سن دوہزار سولہ میں امریکہ کا فوجی بجٹ ایک اعشاریہ سات فی صد اضافے کے ساتھ، چھے سو گیارہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جو دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی فوجی بجٹ میں اضافے کو اپنی ترجیح قراردیا تھا اور شام میں فوجی اڈے اور افغانستان میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ طاقت کےاستعمال سے گریز نہیں کریں گے۔

اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، گزشتہ سال چین کے دفاعی بجٹ میں تقریبا ایک سو اڑتیس ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اگر سات فی صد کے اضافے کو مد نظر رکھا جائے تو توقع ہے کہ سن دوہزار سترہ میں چین کا دفاعی بجٹ امریکہ کے جنگی بجٹ کے ایک چوتھائی کے برابر ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقتصادی بحران کے باوجود روس دفاعی بجٹ میں اضافے کے لحاظ سے امریکہ اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے نیٹو کے حوالے سے مغربی یورپ کے ملکوں کی مشارکت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسلسل دوسرے سال اپنے حصے کے بجٹ میں کافی اضافہ کیا ہے۔

ٹیگس