Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی پولیس نے سیاہ فام حاملہ خاتوں کو قتل کردیا

امریکی پولیس نے نسل پرستانہ رویئے کو جاری رکھتے ہوئے، ایک سیاہ فام حاملہ خاتون کو قتل کردیا ہے۔

سیاٹل ٹائمز کے مطابق، امریکی پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام حاملہ خاتون کو پیر کے روز اس کے گھر میں، تین کم س بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون نے اپنے گھر میں ڈاکوؤں کے گھس آنے کے بعد پولیس کو فون کرکے مدد کے لیے بلایا تھا۔
تاہم پولیس اہلکاروں نے متعلقہ اپارٹمنٹ میں داخل ہوتے ہوئے سیاہ فام حاملہ خاتون کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ خاتون کے ہاتھ میں چاقو تھا اور پولیس کو اپنے بچاؤ میں فائرنگ کرنا پڑی۔
علاقے کے لوگوں نے پولیس پر طاقت کے بلاجواز استعمال کا الزام لگاتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سیاہ فام حاملہ خاتون کے قتل سے امریکی پولیس کے خلاف نسل پرستانہ رویئے کے خلاف عوامی اشتعال میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹیگس