Apr ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • سفید فام امریکی پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام امریکی شہری جاں بحق

امریکہ کی شیکاگو پولیس نے ڈرائیونگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سیاہ فام امریکی شہری کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھبیس سالہ اس سیاہ فام امریکی شہری کو امریکی پولیس نے صرف اس بنا پر فائرنگ کا نشانہ بنایا کہ اس نے سیٹ بیلٹ نہیں لگائی تھی۔ پولیس فائرنگ میں یہ سیاہ فام امریکی شہری جان بحق جبکہ ایک پولیس افسر زخمی ہو گیا۔

شیکاگو کے سیاہ فام میئر نے اس چھبیس سالہ سیاہ فام شہری کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی طور پر اسے اس بات پر تکلیف ہوئی ہے کہ پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری کا قتل ہو گیا۔

امریکہ میں نسل پرستی کی بنا پرسیاہ فام شہریوں کو سفید فام امریکی پولیس کے تعصب اور نسل پرستی کی بنا پر بد ترین مظالم کا مستقل طور پرسامنا رہتا ہے۔

ٹیگس