• وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اپنے عہدے سے استعفی

وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر نے اپنے عہدے سے استغفیٰ دے دیا۔

 رپورٹوں کے مطابق سین اسپائسر نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے انتھونی اسکاراماچی کو وائٹ ہاؤس کے  کمیونیکیشن ڈائرکٹر کے عہدے پر منصوب کیا جانا بتایا ہے - اس سے پہلے اسپایسر خود کمیونیکیشن ڈائرکٹر تھے تاہم ٹرمپ نے اسکارا ماچی کو کمیونیکیشن ڈائرکٹر منصوب  کردیا تھا اور اسپائسر سے کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے عہدے پر باقی رہیں - اسپائسر نے اس تقرری کو ایک غلطی قرار دیتے ہوئے استعفی دے دیا تھا- گذشتہ مہینوں کے دوران ٹرمپ حکومت کے کئی عہدیدار استعفی دے چکے ہیں - امریکی صدر کے احکامات، بیانات اور بعض اوقات ان کا توہین آمیز رویہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ بہت سے امریکی سیاستداں ٹرمٹ کو صدارت کے عہدے کے لائق نہیں سمجھتے-

 

Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
کمنٹس