Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • سیکڑوں جرمن لڑکے لڑکیاں داعش میں شامل

جرمن انٹیلی جینس نے اعلان کیا ہے کہ نو سو سے زائد جرمن شہری دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق برلن میں جرمن انٹیلی جینس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نو سو تیس جرمن شہری دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہونے کے لیے عراق اور شام کا سفر کر چکے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے گزشتہ ہفتے ایک سولہ سالہ جرمن لڑکی لنڈا اور تین دوسری جرمن خواتین کو گرفتار کیا تھا جو داعش میں شامل ہونے کے لیے ترکی کے راستے عراق کے شہر موصل پہنچی تھیں۔
جرمن انٹیلی جینس کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں داعش میں شامل ہونے والے جرمن شہریوں میں پچیس فیصد خواتین ہیں جن میں پانچ فی صد تعداد نوجوان لڑکیوں کی ہے۔
دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں میں یورپی نوجوانوں کی شمولیت کا معاملہ، عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے مغربی ملکوں کے لیے بڑے چیلنج میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ٹیگس