Mar ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • شام میں کار بم دھماکہ 37 افراد شہید و زخمی

شام میں حلب کے علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں سات افراد شہید اور تیس سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسنا کی رپورٹ کے مطابق یہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ترکیہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے حلب کے شمالی مضافاتی علاقے اعزاز میں کیا۔ ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شام سے ایک اور خبر یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی شام میں درعا کے مغربی مضافاتی علاقے حوض الیرموک کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کو بھی صیہونی حکومت نے دمشق کے مضافاتی علاقے سیدہ زینب میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا تھا جس میں کئی عام شہری زخمی ہو گئے تھے۔

شام نے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت اس طرح کے حملے کر کے غزہ میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی اور وحشیانہ جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس