Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی برآمدات پر پابندی عائد کردی اور وہاں سرمایہ کاری کی حدود طے کرنے کی پیش کردہ تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے شمالی کوریا پرعائد نئی پابندیوں کا اثراس کے تین ارب ڈالر آمدنی والے سالانہ برآمد کے کاروبار پر پڑسکتا ہے۔ یہ پابندی شمالی کوریا کی طرف سے جولائی ماہ میں دو بار بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعدعائد کی گئی ہے۔

اس تجویز کا مسودہ امریکہ کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جس کے تحت شمالی کوریا کے کوئلہ، لوہا، سیسہ، لیڈ ایسک اوربحری خوردنی اشیاء کی برآمد کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس تجویز کے تحت شمالی کوریا کے ساتھ نئے مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور موجودہ مشترکہ اداروں میں کسی بھی قسم کی نئے سرمایہ کاری پر پابندی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کی دھمکیوں کے باوجود اپنے میزائلی تجروبوں کو جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین شدید کشیدگي پائي جاتی ہے۔

ٹیگس