Sep ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • تاجکستان میں خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد

تاجکستان میں خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وسطی ایشیائی ملک تاجکستان میں نئی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت عوام کو ملک کا روایتی لباس پہننے اور قومی ثقافت سے جڑے رہنے کا پابند بناتے ہوئے اسلامی لباس پہننے کی ممانعت کی گئی۔

تاجکستان میں عموما خواتین حجاب یا نقاب نہیں کرتیں بلکہ سر کے پچھلے حصے پر رومال باندھتی ہیں جبکہ اسکارف سر سے تھوڑی تک باندھا جاتا ہے اور نقاب میں آنکھوں کے سوا پورا چہرہ چھپ جاتا ہے۔

تاجکستان کے وزیر ثقافت شمس الدین نے نقاب پر پابندی کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی نقابی خواتین کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ سوچتا ہے کہ انہوں نے کوئی چیز نہ چھپائی ہو۔

واضح رہے کہ تاجکستان میں نقاب والی خواتین کی سرکاری دفاتر میں داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

 

ٹیگس