Mar ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • یورپ میں شدید سردی، 46 ہلاک

یورپ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، سلووینیا میں پارہ منفی 27 ڈگری تک گر گیا، گزشتہ جمعہ سے اب تک مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 46 ہوگئی۔

پورے برطانیہ میں وفقے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 15 سال کا رکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

برفباری کے باعث 1600سے زائد اسکول بند، ٹریفک اور ٹرین سروس متاثر ہیں۔

ہیتھرو ایئرپورٹ سے ساڑھے 300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کے دونوں رن وے بھی بند ہیں۔

خراب موسم اور برف باری کے باعث اسکاٹ لینڈ کے وسطی علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس