Apr ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا بڑا اعلان

شمالی کوریا نے ایٹمی اور میزائلوں کے مزید تجربات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے مزید ایٹمی اور میزائلوں کے تجربات نہ کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید ایٹمی تجربات کی ضرورت نہیں جب کہ بین البراعظمی راکٹ ٹیسٹ کی بھی ضرورت نہیں۔

سربراہ شمالی کوریا کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ان کی نیوکلیئر ٹیسٹ سائٹ نے اپنا مشن مکمل کرلیا ہے تاہم نیوکلیئر ٹیسٹ سائٹ بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وہ مزید ایٹمی ہتھیار اور ٹیکنالوجی برآمد بھی نہیں کریں گے۔

کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی تجربات پر پابندی کی عالمی کوششوں کا حصہ بنیں گے جب کہ اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دینا ہے۔

ادھر جنوبی کوریا کے صدر نے اس فیصلے کو بامعنی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جلد ہونے والے مذاکرات کے لیے مثبت ماحول پیدا ہوگا۔

ٹیگس