Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کا ایک اور ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے ایک اور ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رپورٹوں میں ٹھوس ایندھن سے چلنے والے ہائپر سونک میزائل تجربے کی، شمالی کوریا کے لیڈر،کم جونگ اون نے خود نگرانی کی ۔

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون کے حوالے سے ، نئے ہائپر سونک میزائل کے تجربے کو کامیاب بتایا گیا ہے۔ کم جونگ اون نے کہا ہے کہ مختلف رینج اور انواع و اقسام کے گریڈ کے میزائلوں کو مکمل طور پر ٹھوس ایندھن سے چلنے والے میزائلوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے میڈیا ذرائع نے ملک کے میزائل پروگرام کے ایکسپرٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ سولڈ ایندھن سے چلنے والے میزائلوں کو دوسرے میزائلوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی کے ساتھ لانچ کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے منگل کو بھی درمیانے فاصلے تک مارے کرنے میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

ٹیگس