May ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • جرمنی میں ٹرین حادثہ، دو ہلاک

جرمنی میں ٹرین حادثے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔

جرمنی کے ریلوے نے پیر کی رات اعلان کیا ہے کہ ریاست باوریا میں دو ٹرینوں میں ٹکر ہو جانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے-

برلین سے ہمارے نمائندے نے جرمن ریلوے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ  ٹریفک کنٹرول سسٹم کے کمپیوٹر میں مشکلات پیدا ہو جانے کے باعث یہ حادثہ اینگول اسٹیڈ اور آکسبرگ شہروں کے درمیان پیش آیا- اس حادثے میں دو افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ چودہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں-

گذشتہ تین اپریل کو بھی جرمنی کے شہر ڈویسبرگ میں ٹرین حادثے میں پینتیس مسافر زخمی ہو گئے تھے- جبکہ سولہ مارچ کو جرمنی کے شہر کولون میں بھی دو ٹرینوں میں ہونے والے تصادم میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے-

ٹیگس