Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: اسپیشل ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی

ہندوستان کی ریاست بہار میں لوک مانیہ تلک اسپیشل ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگنے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بہار کے آرہ ضلع میں لوک مانیہ تلک اسپیشل ٹرین کی اے سی بوگی میں پیش آیا ۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایاگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسافروں نے ٹرین سے کود کر جان بچائی ۔ رپورٹ کے مطابق ٹرین دانا پور سے لوک مانیہ تلک جا رہی تھی اور کچھ ہی دیر میں ٹرین کی اے سی بوگی میں آگ لگ گئی۔ ہولی کی وجہ سے ٹرین میں مسافروں کی تعداد بہت کم تھی ۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ۔ مین لائن پر آگ لگنے کے باعث ایک درجن ٹرینوں کے آپریشن میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ٹیگس