May ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ ایران جوہری معاہدے پر یورپ کے ساتھ

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان پر امریکہ عالمی سطح پر گوشہ نشینی کا شکار ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے کو بچانے سے متعلق یورپی یونین کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آج کی عالمی صورتحال خطرناک ہے اور پہلی بار کیمیائی اور جوہری ہتھیاروں کو روکنے کے نظام پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

انٹونیو گوٹیرش نے یورپ پر زور دیا کہ وہ امن و سلامتی سے متعلق اپنی کوششوں کو جاری رکھے اور اس مقصد کے لئے اقوام متحدہ جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے یورپی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ مستقبل میں سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندی لگانے کے مسئلے کو اٹھایا جائے۔

ٹیگس