May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کا عہدہ ٹرمپ کی وجہ سے داغدار

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نیویارک میں ہونے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے ان کے خلاف نعرے لگائے، گانے گائے اور گھنٹیاں بجائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا ٹرمپ نے صدرِ امریکہ کے عہدے کو داغدار کر دیا ہے۔

مظاہرین مین ہٹن کے علاقے میں ایک ہوٹل کے باہر جہاں امریکی صدر ٹرمپ ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کر رہے تھے احتجاج کے لئے جمع ہوئے۔ انہوں نے نعرے لگائے کہ انہیں ایک صدر چاہئیے نہ کہ برا ٹویٹ کرنے والا شخص۔

 مظاہرین نے انہیں جھوٹا، چور اور سب سے بڑا شکاری قرار دیا۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص نے کہا ٹرمپ نے صدر کے عہدے کو داغدار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جب سے ٹرمپ نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالا ہے اس کے بعد سے ان کے غلط اور نا سنجیدہ اقدامات اور غلط ٹویٹ اور بیانات کی وجہ سے نہ فقط وہ ایک متنازع شخصیت بن گئے بلکہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس