Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۲۳:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان و ہندوستان میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا

پاکستان و ہندوستان میں شوال المکرم کا چاند نظرنہیں آیا اس طرح ان ممالک میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے، اس کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی چاند کی شہادتوں کا انتظار کیا جاتا رہا لیکن ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

ادھر ہندوستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جمعرات کے روزماہ شوال المکرم کا چانددہلی کے علاوہ بنگال، بہار، آسام، آندھراپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، ہریانہ اوراترانچل سے عدم رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ لہذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کی طرف سے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ یکم شوال المکرم(عیدالفطر) 16؍جون 2018 ء ہفتہ کے روز ہے۔

ٹیگس