Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • یونان اور مقدونیہ میں مذاکرات کامیاب

یونان اور مقدونیہ کے وزرائے اعظم طویل بحث و مباحثے کے بعد بلقان کے نام کے تنازعے کا حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے اب بلقان کا نام ’ری پبلک آف نارتھ مقدونیہ‘ رکھا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان اور مقدونیہ نے 1991ء سے بلقان کے لیے نئے نام پر پیدا ہونے والے اختلاف کو اتوار کے روز ایک تاریخی عبوری معاہدے پر دستخط کر کے حل کردیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد جزیرہ نما بلقان کی چھوٹی سی ریاست اپنا نام تبدیل کر کے اب ’ری پبلک آف نارتھ مقدونیہ‘ رکھ سکے گی۔ اس معاہدے پر دونوں ملکوں کے اہم حکام نے دستخط کیے۔

واضح رہے کہ جزیرہ نما بلقان جنوب مشرقی یورپ کے خطے کا تاریخی و جغرافیائی نام ہے۔ اس علاقے کا رقبہ 5 لاکھ 50 ہزار مربع کلومیٹر اور آبادی تقریبا 55 ملین ہے۔ اس خطے کو یہ نام کوہ بلقان کے پہاڑی سلسلے پر دیا گیا جو بلغاریہ کے وسط سے مشرقی سربیا تک جاتا ہے۔ اسے اکثر جزیرہ نما بلقان بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کے تین جانب سمندر ہے۔

ٹیگس