حماس نے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے لئے شرائط عائد کردیں
Mar ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۸ Asia/Tehran
تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے کے لئے پانچ شرطیں ضروری ہوں گی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک حماس کےرہنما محمود مرداوی نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے جو کہا جا رہا ہے کہ مزاحمت غزہ میں صرف امداد رسانی میں اضافہ چاہتی ہے بلکہ کسی بھی سمجھوتے کے لئے ہماری پانچ اہم شرطیں ہيں اور وہ یہ ہیں۔
جنگ بندی ، غزہ سے صیہونی فوج کی پسپائی، پناہ گزینوں کی واپسی ، محاصرے کا خاتمہ ، شہریوں کو امداد پہنچانا اور قیدیوں کا آبرومندانہ تبادلہ۔
انہوں نے کہا کہ پیرس دو اجلاس کا فریم ورک مذاکرات کی بنیاد نہیں تھا بلکہ مذاکرات نئی تجاویز پر مبنی تھے۔
حماس کے اس سینئر رہنما نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکام پرپگنڈہ اور معلومات کو لیک کرکے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا کام کررہے ہیں۔