Feb ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • یونان: نامعلوم شخص کا فون آنے کے بعد، وزارت محنت کی عمارت میں زوردار دھماکہ

یونان کی وزارت محنت میں آج صبح زوردار دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہونے سے پہلے ایک نامعلوم شخص نے فون پر بتادیا تھا کہ وزارت میں بم رکھا ہوا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے وسط میں آج ہفتے کی صبح وزارت محنت کے باہر زوردار دھماکہ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکے سے پہلے ایک نامعلوم شخص نے فون کرکے بتادیا تھا کہ وزارت میں بم رکھا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکہ ہونے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی البتہ اس دھماکے میں، خبر لکھے جانے تک، کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے کیونکہ دھماکہ کی خبر پہلے ہی مل چکی تھی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا تھا۔ دھماکہ میں وزارت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یونان کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فون کرنے والے نامعلوم شخص نے حملے کے پیچھے گوریلا گروپ کا ہاتھ بتایا ہے حالانکہ پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ دھماکہ کس نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ یونان میں سیاسی تشدد کی ایک قدیم تاریخ رہی ہے۔ دھماکہ اور آتش زدگی کے واقعات اکثر پیش آتے رہے ہیں لیکن تازہ دھماکہ سنگین ہے اور حکومت تشویش میں ہے۔ سرکاری ترجمان پاولوس مارینکس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حملہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس کا تعلق سنگین جرم سے ہے۔

ٹیگس