Jul ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے مواخذے اور انہیں تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالنے کا مطالبہ

امریکی ایوان نمائندگان کے ایک سینیئر رکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیکساس سے ایوان نمائندگان کے ری پبلکن رکن جیسن ویلا لبا نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد قومی قرضےمیں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی قرضے میں اتنی تیزی کے ساتھ اضافہ کسی بھی امریکی صدر کے دور حکومت میں دکھائی نہیں دیتا۔جیسن ویلالبا نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے امیگریشن قوانین، انٹیلی جینس اداروں، خارجہ پالیسی اور حتی امریکی عوام کا مذاق بنا رکھا ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے امریکی عوام سے اپیل کی کہ وہ ابھی سے اس بات کا فیصلہ کریں کہ آئندہ انتخابات میں اس دھوکہ باز شخص کو ووٹ نہیں دیں گے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ویلالبا نے مزید کہا کہ ٹرمپ اب امریکہ کہ صدر نہیں رہے اور وقت آگیا ہے کہ ان کا مواخذہ کرکے انہیں تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا جائے۔

ٹیگس