روسی صدر جوبائيڈن کو ڈونالڈ ٹرمپ پر کیوں ترجیح دیتے ہیں؟ وجہ سامنے آ گئی
روسی صدر نے جوبائيڈن کو امریکہ کے عہدہ صدارت کے لئے مناسب آپشن قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کے صدر ولادیمیرپوتین نے ماسکو میں مستقبل کی ٹیکنالوجی انجمن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس ، امریکہ کے صدر کی حیثيت سے جوبائيڈن کو ڈونالڈ ٹرمپ پر ترجیح دیتا ہے۔
پوتین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے دوہزارچوبیس کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے کہا تھا کہ واشنگٹن ممکن ہے نیٹو میں اپنے ان اتحادیوں کی جو اس ادارے کی بھرپور فوجی و مالی مدد نہيں کرتے، روس کے ممکنہ حملے کے مقابلے میں حفاظت نہ کرے۔
ٹرمپ کے اس بیان پر نیٹو کے سیکریٹری جنرل، یورپ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور یورپی سلامتی کونسل نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔
درایں اثنا روسی صدر نے نیٹو کے بارے میں امریکہ کے سابق صدر کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو کے سلسلے میں ٹرمپ کا بیان خاص منطق کا حامل ہے اور نیٹو امریکہ کی خارجہ پالیسی کا آلہ کار ہے ۔
واضح رہے کہ اس سال نومبر کے مہینے میں امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مختلف امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور اس سلسلے میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سب سے آگے ہيں۔