Aug ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کا ایف بی آئی اور وزارت قانون پر الزام

امریکی صدر نے ایف بی آئی اور وزارت قانون پر اپنے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی اور وزارت قانون نے انہیں صدر بننے سے روکنے کا پلان بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو دھاندلی ہلیری کلنٹن نے کی ہے اگر کسی اور نے کی ہوتی تو آج وہ جیل کی ہوا کھا رہا ہوتا۔ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے بھی دو ہزار سولہ کے انتخابات میں ہلیری کلنٹن اور ڈیموکریٹک پارٹی پر دھاندلیوں اور انتخابات میں ان کی کامیابی کو روکنے کی کوششوں کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

ٹیگس