Aug ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • کابل میں طلبا پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں طلبا پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرکے ، بدھ کے روز مغربی کابل میں طلبا  پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو وحشیانہ جنگی جرم قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل میں طلبا پر  حملے نے ثابت کردیا ہے کہ افغان دارالحکومت عام شہریوں کے لئے محفوظ نہیں ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ  یونیسف نے بھی کابل میں کالج کے طلبا پر حملے کو  افسوسناک بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں بچوں کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کی انجام دینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کو افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں ایک تعلیمی مرکز پر دہشت گردانہ حملے میں تقریبا پچاس طلبا شہید اور ستر کے قریب زخمی ہوگئے تھے ۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔