Sep ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • کیوبا کے صدر کا امریکی پالیسیوں کی بابت انتباہ

کیوبا کے صدر نے عالمی امن کے خطرہ بننے والے عوامل کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

نیویارک میں جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی یاد میں منعقدہ امن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کے صدر میگل دایازکینل کا کہنا تھا کہ امن اور استحکام کے بغیر عالمی برادری ترقی نہیں کرسکتی۔
 انہوں نے کہا کہ ایسی دنیا بنانے کے لیے جہاں امن اور پرامن راہ حل تنازعات پر غالب آجائیں ہمیں تنازعات کی جڑوں کا پتہ لگا کر انہیں ختم کرنے کی کوشش کرنا ہو گی۔
کیوبا کے صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں فوجی اخراجات میں انتہائی خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر اسلحے کی دوڑ جاری ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لئے کی جانے والی کوششوں کے سراسر منافی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام ہو گئی ہیں اور آئندہ بھی ان کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

ٹیگس